مکہ مکرمہ : مسجد الحرام کی بالائی منزل سے ایک شخص نے چھلانگ لگا دی

سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر اس شخص کو اسپتال منتقل کیا
شائع 10 اپريل 2024 10:11am

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں ایک شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے مسجد کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا دی۔

عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام کی سکیورٹی پر مامور فورس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

خود کشی کی کوشش کرنے والے شخص کی شناخت اور قومیت ظاہر نہیں کی گئی۔

چھلانگ لگانے والے شخص کو سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ بروقت طبی امداد ملنے کے باعث اُس شخص کو بچالیا گیا۔

Read Comments