حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت نہیں کر پا رہی ہے، امیر جماعت اسلامی

کچے اور پکے دونوں میں ڈاکو راج ہے، حافظ نعیم
شائع 10 اپريل 2024 02:52pm

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں رواں سال ہزاروں وارداتیں ہوچکی ہے، حکومت عوام کے جان ومال کی حفاظت نہیں کر پا رہی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ رمضان میں 20 شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہوئے، کچے اور پکے دونوں میں ڈاکو راج ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ عید ہم غزہ کے نام کرتے ہیں، اہل غزہ کی مدد کے لئے کوئی نہیں پہنچ رہا، پوری امت اور باضمیر لوگوں کو اٹھنا پڑے گا، آج اگر فلسطینی دہشت گردی کا شکار ہیں تو کل کوئی اور ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمی فلسطینیوں کو راستہ دیا جائے تاکہ ان کا علاج ہوسکے، ہم چاہتے ہیں پوری دنیا مل کر اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

Read Comments