Aaj Logo

شائع 11 اپريل 2024 03:30pm

وزیرِاعظم کا مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون، نیک خواہشات کا اظہار

وزیرِاعظم شہبازشریف نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کرکے عید الفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیرِاعظم نے مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا، جس میں شہبازشریف نے جے یو آئی کے سربراہکو عید الفطر کی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے بھی وزیرِاعظم شہباز شریف کوعید کی مبارکباد پیش کی۔

اس دوران دونوں رہنماؤں کی جانب سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی، فلسطین اور کشمیر کے عوام پر ظلم کے خاتمے کے لیے دعا کی گئی۔

Read Comments