Aaj Logo

شائع 11 اپريل 2024 11:25pm

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی پہلی عید، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید نے اٌنہی پہلی عید ایک ساتھ منائی اور اس موقع پر لی گئی خوبصورت تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیں، جنہوں نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے ہیں۔

شعیب ملک نے اپنی پہلی بیوی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ علیحدگی کے بعد 20 جنوری 2024 کو ثناء جاوید کے ساتھ شادی کی تھی۔ جس پر انہیں آن لائن تنیقد کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

تاہم، بظاہر وہ اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ کافی خوش نظر آرہے ہیں، اور دونوں نے اپنی پہلی عید کے موقع پر انسٹاگرام پر تصاویر بھی شئیر کیں، جس میں جوڑے نے محبت اور رومانس کا جادو جگایا۔

پیار بھری نگاہوں سے ایک دوسرے کو دیکھتے عکس بند کرائی گئی یہ تصاویر ایک دوسرے کے لیے ان کے مضبوط بندھن اور تعریف کی علامت ہیں۔

ان تصاویر میں ثنا جاوید ساڑھی میں خوبصورت لگ رہی ہیں، جبکہ شعیب ملک سیاہ کرتے پاجامے میں ڈیشنگ دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کا لباس ان کے سنیپ شاٹس کی دلکشی میں اضافہ کر رہا ہے۔

Read Comments