پاکستان گہری تشویش کیساتھ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، دفتر خارجہ

صورتحال مستحکم کرنے اور امن کی بحالی کی ضرورت ہے، ترجمان دفترخارجہ
اپ ڈیٹ 14 اپريل 2024 05:18pm

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ تمام فریقین تحمل سے کام لیں اور کشیدگی کم کرنے کی طرف بڑھیں۔

مشرق و سطیٰ میں ہونے والے واقعات پر پاکستان نے سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان صورتحال کا تشویش کے ساتھ جائزہ لے رہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ تازہ واقعات سفارتکاری کی ناکامی کا اظہار ہیں، صورتحال مستحکم کرنے اور امن کی بحالی کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ ایران نے اسرائیل پر حملے میں درجنوں ڈرونز اور کروز میزائل استعمال کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پہلے ہی کہا تھا کہ خطے میں دشمنی کو روکا اور غزہ میں سیزفائرکیا جائے۔

Read Comments