کراچی : ڈاکو نے بیگ چھیننے کے دوران خاتون کو زمین پر گرا کر زخمی کردیا

خاتون زمین پر گرنے کے بعد بےہوش ہوگئیں
شائع 14 اپريل 2024 03:50pm

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں خاتون سے لوٹ مار کے دوران نامعلوم ملزمان نے بزرگ خاتون کو زمین پر گرا دیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔ جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ بزرگ خاتون گلی سے گز رہی تھیں کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے پرس چھیننے کی کوشش کی۔

اس دوران خاتون سر کے بل زمین پرگر کر زخمی ہوگئیں۔

خاتون زمین پر گرنے کے بعد بےہوش ہوگئیں جبکہ موٹرسائیکل سوار ڈاکو بیگ چھین کر فرار ہوگیا۔

Read Comments