Aaj Logo

شائع 15 اپريل 2024 10:42am

قومی ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرتے ہوئے رولنٹ اولٹمنز کو قومی ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کردیا ہے۔ ہالینڈ کے کوچ دو انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کیلٸے ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ڈچ کوچ رولنٹ اولٹمنز کیساتھ دو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا معاہدہ ہوا۔ رولنٹ اولٹمنز اذلان شاہ اور نیشن کپ کیلٸے دستیاب ہوں گے۔

ڈچ کوچ 22 اپریل سے اسلام آباد میں قومی ہاکی کیمپ کو جواٸن کرینگے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ذیشان اشرف، عثمان شیخ، آصف احمد کو رولنٹ الٹمنز کی معاونت کیلٸے اسسٹنٹ کوچز مقرر کردیا ہے۔

غلام جیلانی گول کیپنگ کوچ، شاہد فقیر فزیکل ٹرینر، ڈاکٹر اسد عباس ٹیم ڈاکٹر ہونگے۔

اذلان شاہ ہاکی کا تربیتی کیمپ 16 اپریل کو اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

ہاکی فیڈریشن نے تربیتی کیمپ کیلٸے 57 کھلاڑیوں کا اعلان کر رکھا ہے۔ اذلان شاہ ہاکی 4 سے 11 مئی تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔

Read Comments