Aaj Logo

شائع 15 اپريل 2024 02:07pm

صرف مزید 2 منٹ کے فیول کے ساتھ طیارے کی لینڈنگ

بھارت میں گزشتہ ہفتے کے دن اس وقت ایک طیارے کے مسافروں کی جان پر بن آئی جب لینڈنگ میں ناکامی کے بعد طیارے کا رخ موڑا گیا اور جب طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی تب اس میں صرفا ایک یا دو منٹ کا فیول بچا تھا۔

یہ قصہ انڈیگو ایئر لائن کی پرواز نمبر 6E2707 کا ہے۔ ہفتے کو یہ پرواز ایودھیا (اتر پردیش) سے دن کے 3 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی۔ اِسے دہلی میں 4 بج کر 40 منٹ پر لینڈنگ کرنی تھی۔

پائلٹ نے خراب موسم میں طیارے کو دو بار اتارنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔ دوسری کوشش میں ناکامی پر اس نے مسافروں کو موسم کی خرابی کے بارے میں بتانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا کہ طیارے میں مزید 45 منٹ کا فیول بچا ہے۔

دہلی میں لینڈنگ نہ ہونے پر طیارے کا رخ چنڈی گڑھ کی طرف موڑا گیا۔ وہاں طیارے نے شام 6 بج کر 15 منٹ پر لینڈنگ کی۔ واضح رہے کہ یہ لینڈنگ 45 منٹ کا فیول رہ جانے کے اعلان کے 115 منٹ بعد ہوئی۔

جس وقت انڈیگو ایئر لائن کے طیارے نے چنڈی گڑھ ایئر پورٹ پر زمین کو چُھوا تب صرف ایک سے دو منٹ کا فیول بچا تھا۔ طیارے میں سوار ایک ریٹائرڈ پائلٹ نے کہا کہ انڈیگو نے ممکنہ طور پر مروجہ تسلیم شدہ طریق کار کی خلاف ورزی کی ہے۔

Read Comments