Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 اپريل 2024 09:37am

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت مقرر ہونے سے پہلے ہی ملک بھر میں سپلائی بند

آئل ٹینکرزاونرایسوسی ایشن نے منگل سے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

آئل ٹینکرزاونرایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ناپ تول میں کمی کے خلاف منگل سے سپلائی بند کر رہے ہیں ۔ تمام ہوائی اڈوں کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل رکھی جائے گی۔

آئل ٹینکرزاونرایسوسی ایشن کے مطابق گلگت بلتستان، راولپنڈی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بھی معطل رہے گی۔

آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ میٹررائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری پورا کیا جائے، ضلعی انتظامیہ اور حکام نے 20 فروری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے مطالبات کی منظوری تک علامتی احتجاج کے پیش نظر سپلائی معطل رہے گی۔

Read Comments