Aaj Logo

شائع 17 اپريل 2024 10:41am

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: علی امین اور شبلی فراز کی ضمانتوں میں توسیع

انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امین گنڈا پور اور شبلی فراز کی ضمانتوں میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔

کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ علی امین گنڈا پور اور شبلی فراز عدالت میں پیش ہوئے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن تفتیشی افسر کے ہمراہ ریکارڈ سمیت عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور و دیگرکی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔

Read Comments