Aaj Logo

شائع 17 اپريل 2024 12:34pm

عید الاضحٰی: عید قربان کب ہوگی، تاریخ کی پیش گوئی

عیدالاضحیٰ پاکستان سمیت دنیا بھر کس دن ہونے جا رہی ہے، اس حوالے سے اب فلکیاتی ادارے کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے، جس میں یکم ذی الحجہ کے دن سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے۔

مصر کے فلکیاتی ادارے جیو فزیکل ریسرچ کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عید الاضحٰی 16 جون ہونے کے قوی امکان بن رہے ہیں۔

عیدالاضحیٰ یعنی حج کا وہ موقع جب دنیا بھر کے مسلمان لبیک اللہ ھم لبیک کے لیے مکہ مکرمہ میں جمع ہوتے ہیں، جہاں عربی عجمی، سیاہ فام سفید فام تمام ایک صف میں ہوتے ہیں۔

اسلامی کیلنڈر کے آخری مہینہ ذی الحجہ سے متعلق مصری ادارے کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عیدالاضحیٰ 7 جون جمعے کے روز ہونے کا امکان ہے۔

جبکہ وزارت تعلیم اور سائنسی تحقیق کے ادارے فلکیات کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے، جس کے مطابق یکم ذی الحجہ جمعے کے روز ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ذی الحجہ 1445ھ کا نیا چاند سورج غروب ہونے کے بعد مکہ شہر کے آسمان پر 11 منٹ اور قاہرہ میں 18 منٹ تک دکھائی دے گا۔

تاہم اس حوالے سے حتمی رائے اور اعلان چاند نظر آنے کی صورت میں ہی دی جا سکتی ہے۔

Read Comments