Aaj Logo

شائع 18 اپريل 2024 10:04am

رمضان کے بعد سرکاری دفاتر کے اوقات کار کیا ہیں، لنچ بریک کتنی ہے؟

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رمضان المبارک کے بعد سرکاری ملازمین کے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا۔ سرکاری افسر کب سے کب تک اپنے دفتر میں پائے جائیں گے یہ واضح کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے دفاتر میں ہفتے میں پانچ دن کام کے اوقات صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوں گے اور شام ساڑھے 4 بجے ختم ہوں گے۔

ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات صبح 8:30 بجے سے سہ پہر 3:30 بجے تک شروع ہوں گے۔

وفاقی حکومت کے ملازمین کو دوپہر ایک بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک 30 منٹ کا وقفہ دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے دوران وفاقی حکومت کے دفاتر کے اوقات کار میں ترمیم کی گئی تھی۔

Read Comments