Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 اپريل 2024 01:15pm

مشال یوسفزئی نے پشاور کے صحافیوں سے جھگڑا کھڑا کرلیا

پشاور پریس کلب نے خاتون رپورٹر پر الزامات اور ان کی تضحیک پر خیبرپختونخوا حکومت کی تمام تقاریب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مشیر مشعال یوسفزئی نے نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر سے ہوئی نجی گفتگو لیک کرتے ہوئے ان پر پیسے لینے کا الزام لگایا تھا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے خاتون رپورٹر کا نمبر بھی جاری کردیا تھا۔ جس کے بعد صحافی برادری میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

خاتون رپورٹر نے مشعال یوسفزئی سے ان کے خلاف مہنگی ترین گاڑیاں مانگنے کی خبر کے حوالے سے تصدیق چاہی تھی، جس پر خاتون مشیر نے یہ قدم اٹھایا۔

ذرائع کے مطابق آج پشاور پریس کلب میں اس حوالے سے گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا جائے گا جس کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل طے ہوگا۔

پریس کلب کی جانب سے پشاور کے تمام صحافیوں کو آج کی تقریبات میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Read Comments