Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 اپريل 2024 07:26pm

ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے 5 کسٹم اہلکاروں سمیت 6 جاں بحق

خیبر پختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے سگو روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 کسٹم اہلکار جاں بحق ہو گئے ، جبکہ ایک بچی بھی دم توڑ گئی۔

ڈی آئی خان کے علاقے سگو رود پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کی زد میں آ کر 5 کسٹم اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں، فائرنگ کے زد میں آکر ایک بچی بھی جان سے گئی، جبکہ ایک راہ گیر بھی زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کسٹم انٹیلیجنس کے اہلکار ڈی آئی خان کوئٹہ روڈ پر روٹین کی ڈیوٹی پر تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے واقعے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ نے کسٹم اہلکاروں پرفائرنگ کے واقعےکی مذمت کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان واقعہ پر پر دکھ کا اظہار اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کی ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر شریک ہے۔

Read Comments