Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 اپريل 2024 10:24pm

دبئی میں 27 گھنٹے سے پھنسے ہیں، پاکستانی کھلاڑیوں کی گفتگو

دبئی میں جاری حالیہ بارشوں میں مقامی شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے، وہیں پاکستانی کھلاڑی بھی شدید مشکلات کا شکا رہیں۔

ذرائع کے مطابق دبئی میں طوفانی بارشوں کے باعث قومی کرکٹرز بھی ائیرپورٹ پر پھنس گئے ہیں۔

سابق کپتان مصباح الحق، عبدالرزاق، کامران اکمل اور عمر گل دبئی ائیرپورٹ پر محصور ہیں۔

کامران اکمل اور مصباح الحق نے بتایا کہ وہ ستائیس گھنٹے سے ائیرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کامران اکمل نے نجی ائیر لائین کی سروس سے مایوسی کا اظہار کر دیا۔ جبکہ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اماراتی ائیرلائنز کے لیے یہ چیلنجنگ ہے، تاہم وہ اسے بہتر طرح سے سنبھال سکتے تھے۔ لوگ یہاں بنا ہوٹلز کے 2 دن سے پھنسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہاں کاؤنٹرز پر بات کرنے کے لیے لوگوں کو لمبی لمبی قطاریں لگانا پڑ رہی ہیں۔

دوسری جانب عبدالرزاق دبئی ائیرپورٹ پر محصور ہو گئے ہیں جبکہ عمر گل بھی دبئی ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔

Read Comments