سعودی سرمایہ کاری سے مثبت نتائج جلد ظاہر ہوں گے، پاکستان

دہشت گردی ختم کرکے دم لیں گے، ایران پر حملے کا جائزہ لے رہے ہیں، دفترِ خارجہ کی بریفنگ
اپ ڈیٹ 19 اپريل 2024 02:54pm

پاکستان نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے کی جانے والی سرمایہ کاری کے مثبت اثرات بہت جلد ظاہر ہوں گے۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیرِاعظم نے کراچی میں خود کش حملے کا نوٹس لیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں دفترِ خارجہ کی ترجمان زہرا بلوچ نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کے حملے سے متعلق رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ صورتِ حال واضح ہونے پر ہی کوئی تبصرہ کیا جاسکتا ہے۔

دفترِ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رکنیت کے لیے فلسطین کی درخواست کا امریکا کی طرف سے ویٹو کیا جانا مایوس کن ہے۔

ایک اور سوال پر دفترِ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

Read Comments