Aaj Logo

شائع 19 اپريل 2024 04:55pm

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ افغان طالبان کے سینئر مشیر جاں بحق

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے افغان طالبان کے سینئر مشیر مولوی محمد عمر جان اخوندزادہ جاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے رات گئے کلی کے علاقے میں شیخ الحدیث مولوی محمد عمر جان اخوندزادہ کی تارگٹ کلنگ کی۔ مولوی محمد عمر جان اخوندزادہ کے قتل کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے قتل کی تصدیق کردی۔ ترجمان نے قتل کی مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ علما کا قتل افسوس ناک ہے۔

سوشل میڈیا پلٹ فارم ایکس پر ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ’امارت اسلامیہ کو ملک کی بڑی علمی شخصیت کے جاں بحق ہونے پر شدید افسوس ہے۔ امارت اسلامیہ اس واقعے کو ملک کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے پس ماندگان اور ان کے عقیدت مندوں سے اظہارِ تعزیت کرتی ہے۔

Read Comments