Aaj Logo

شائع 19 اپريل 2024 11:10pm

کراچی: لانڈھی میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر انعام

کراچی کے علاقے لانڈھی انسہرہ کالونی میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر انعام آئی جی سندھ کا بڑا اعلان سامنےآگیا۔

آئی جی سندھ نے بہادر اہلکاروں کیلئے انعام واسناد کااعلان کر دیا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پولیس کانسٹیبل قاسم حبیب کیلئے5لاکھ روپےانعام کااعلان کردیا ہے جبکہ کانسٹیبل قاسم حبیب کیلئے قائداعظم پولیس میڈل کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

جبکہ آئی جی سندھ نے دیگراہلکاروں کوکیش انعام اور تعریفی اسناد سے بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔

Read Comments