Aaj Logo

شائع 20 اپريل 2024 10:24am

مردان : مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 2 بیٹیاں جاں بحق

مردان کےعلاقہ سوکئی میں حالیہ بارشوں سے خستہ حال ہونے والی مکان کی چھت گر گئی۔ جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو بچیاں جاں بحق ہوگئی، جب کہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

چھت گرنے سے جمشید نامی شخص کی اہلیہ اور دو بیٹاں جان سے گئیں۔

جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔

Read Comments