کراچی سے سیالکوٹ جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی

آگ چلتی ٹرین کے انجن میں فیروزہ کے قریب لگی، ریلوے
شائع 20 اپريل 2024 11:38am

رحیم یار خان میں علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کراچی سے سیالکوٹ جارہی تھی۔

آگ چلتی ٹرین کے انجن میں فیروزہ کے قریب لگی، مسافر اور عملہ محفوظ ہیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کے مطابق آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے، حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدرفت معطل ہے۔

Read Comments