Aaj Logo

شائع 21 اپريل 2024 11:41am

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے بھارتی اینکر بے ہوش ہوگئی

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات کے دوران بے ہوش ہوگئی۔

دور درشن، مغربی بنگال سے وابستہ لوپا مُدرا سِنہا نے فیس بک پر اپنی صحت کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیا ہے۔ مغربی بنگال میں پریشان کن ہیٹ ویو کے دوران چینل پر لائیو خبریں پڑھتے ہوئے لوپا مُدرا سِنہا اچانک بے ہوش ہوگئی۔ اُس نے کہا مجھے کچھ دکھائی نہیں دے رہا اور اب آنکھوں کے سامنے اندھیرا ہے۔ یہ کہتے ہوئے وہ کرسی پر پیچھے کی طرف ڈھلک گئی۔

فیس بک پر ایک وڈیو میں لوپا مُدرا نے کہا ”میں عام طور پر پانی کی بوتل ساتھ رکھ کر خبریں نہیں پڑھتی۔ بالعموم اس کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ گزشتہ روز میں تھوڑی دیر سے کچھ کمزوری سی محسوس کر رہی تھی۔ میں نے سوچا کچھ نہیں ہوگا، میں بلیٹن مکمل کرلوں گی مگر اس دوران میرا بلڈ پریشر گرگیا۔ اور پھر میں بے ہوش ہوگئی۔“

جس خبر کو پڑھتے ہوئے دور درشن کی اینکر بے ہوش ہوئی وہ مغربی بنگال میں ہیٹ ویو سے متعلق ہی تھی۔ اس نے فلور مینیجر سے پانی مانگا تھا۔ اس نے پانی دیا تاہم وہ بروقت پی نہ سکی اور تیسرے نیوز آئٹم کے دوران بلڈ پریشر گرنے سے بے ہوش ہوگئی۔

Read Comments