قومی اسمبلی اجلاس آج ہوگا، صدر کے خطاب سے متعلق تحریک پیش ہوگی

صدر مملکت کے خطاب کی مصدقہ نقل ایوان میں پیش کی جائے گی
شائع 22 اپريل 2024 09:37am

قومی اسمبلی کا اجلاس آج اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوگا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا سات نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب کی مصدقہ نقل ایوان میں پیش کی جائے گی۔

وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ صدر مملکت کے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک ایوان میں پیش کریں گے۔

Read Comments