اسلام آباد : پولیس اہلکاروں نے موبائل کو حوالات بنا لیا

ڈی آئی جی آپریشنز کا نوٹس، اختیارات سے تجاوز پر اے ایس آئی معطل
شائع 24 اپريل 2024 04:03pm

اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس وین میں ملزمان پر تشدد کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیکر اختیارات سے تجاوز پر اے ایس آئی محمد فاروق کو معطل کردیا۔

اسلام آباد کے سیکٹر آئی 8 سے موبائل چھیننے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان پر پولیس وین میں تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آئی۔

پولیس اہلکاروں نے گرفتار چوروں کو تھانے لے جانے کی بجائے پولیس وین میں ہی تفتیش شروع کردی، اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اختیارات سے تجاوز پر اے ایس آئی محمد فاروق کو معطل کردیا۔

Read Comments