امریکی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثہ کرنے کی حامی بھر لی

ٹرمپ سے مباحثہ کرکے خوشی ہوگی، امریکی صدر
شائع 27 اپريل 2024 07:49am

امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثہ کرنے کی حامی بھرلی ہے۔

صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ممکنہ ریپبلکن حریف ٹرمپ سے مباحثے کے لیے تیار ہوں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ سے مباحثہ کرکے خوشی ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نےکہا کہ وہ تیار ہیں لیکن کیا بائیڈن راضی ہیں، اگر وہ مباحثہ کرنا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے دونوں کے درمیان مباحثےکا انتظام کرتے ہیں۔

Read Comments