Aaj Logo

شائع 27 اپريل 2024 02:57pm

وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم دیدیا ہے۔

سعودی عرب روانگی سے قبل وزیر اعظم نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات اٹھانے کا حکم دیا۔

وزیراعظم نے پاسکو کو گندم خریداری کے ہدف میں اضافے کے احکامات دیتے ہوئے گندم خریداری کا ہدف بڑھا کر 1.8ملین میٹرک ٹن کردیا۔

شہباز شریف نے گندم کی خریداری کے حوالے سے کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم نے کسانوں کی گندم خریداری سے متعلق مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا۔

Read Comments