کراچی : شارع فیصل پر چلتی گاڑی میں آگ لگ گئی

گاڑی میں سوار افراد محفوظ رہے، ریسکیو حکام
شائع 30 اپريل 2024 12:06pm

کراچی میں شارع فیصل نرسری کے قریب چلتی گاڑی میں آگ لگ گئی۔

گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ سے قریب کھڑے افراد بھی جمع ہوگئے، جب کہ ریسکیو ورکرز بھی موقع پر پہنچ گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار افراد محفوظ رہے ، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔

واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے ریسکیو ٹیم کیساتھ مل کر آگ بجھائی۔

Read Comments