پاکستان اور امریکا کے مشترکہ سکیورٹی مفادات ہیں، ویدانت پٹیل

علاقائی سلامتی سے متعلق خطرات سے نمٹنا دونوں ممالک کی ترجیح ہے، امریکا
شائع 01 مئ 2024 08:08am

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان اورامریکا کےمشترکہ سکیورٹی مفادات ہیں، علاقائی سلامتی سے متعلق خطرات سے نمٹنا دونوں ممالک کی ترجیح ہے۔

پریس بریفنگ میں ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکا دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، شہریوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ علاقائی سلامتی سے متعلق خطرات سے نمٹنا دونوں ممالک کی ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے امور پر پاکستان کے ساتھ ہماری شراکت داری ہے۔

غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ رفاہ آپریشن کے لیے اسرائیل کا منصوبہ نہیں دیکھا، رفاہ آپریشن پر امریکا کے خدشات اپنی جگہ پر موجود ہیں۔

Read Comments