بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 11 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار

بجلی چوروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، پولیس
شائع 01 مئ 2024 10:30am

لاہور میں پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ چوری کے 12 ہزار سے زائد مقدمات درج کرکے 11 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کےخلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری ہے، بجلی چوری کی روک تھام کیلئےمعاونت فراہم کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے بلال صدیق نے مزید کہا کہ بجلی چوری میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قوم کے مجرم ہیں، بجلی چوروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

Read Comments