عوام کیلئے خوشخبری، بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

محکمہ ٹرانسپورٹ بہت جلد نئے روٹس شروع کرے گا، شرجیل انعام میمن
شائع 01 مئ 2024 02:54pm

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے عوام کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کا محکمہ ٹرانسپورٹ بہت جلد نئے روٹس شروع کرے گا۔

سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ہماری توجہ عوامی خدمت پر ہے، ہم نے ماضی میں کام کیے اور مستقبل میں بھی لوگوں کو سہولیات پہنچائیں گے۔

Read Comments