لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے! اولاد سے متعلق سوال پر حبا بخاری کا ردعمل وائرل

حبا بخاری کے دلچسپ جواب پر صارفین بھی متوجہ ہو گئے
شائع 02 مئ 2024 04:50pm

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم پاکستانی اداکارہ ہبہ بخاری اور میزبان نادیہ خان کی ایک ایسی ہی ویڈیو نے صارفین کی توجہ خوب حاصل کر لی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نادیہ خان کے پروگرام کی ہے جس میں میزبان حبا بخاری اور اریز خان سے منفرد و دلچسپ سوالات کر رہی تھیں۔

تا ہم اسی دوران نادیہ خان نے حبا بخاری سے ایک دلچسپ سوال کیا اور ان کی اولاد سے متعلق بھی پوچھ لیا۔

پہلے تو نادیہ خان نے دلچسپ سوال کیا اور پوچھا کہ حبا آپ کی شادی کو کتنا عرصہ ہو چکا ہے۔

جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال ہو چکے ہیں، جس کے بعد نادیہ خان نے ایک اور سوال کر ہی دیا۔

نادیہ خان نے پوچھا کہ ڈھائی سال ہو جاتے ہیں تو لوگوں کو تکلیف ہونا شروع ہو جاتی ہے کہ بے بی؟

جس پر اداکارہ نے مسکراہٹ کے ساتھ بڑے ہی اطمینان سے جواب دیتے کہا کہ لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے، آپ کیوں پوچھ رہی ہیں؟

جس پر نادیہ خان بھی بڑے ہی دلچسپ انداز میں ہنس دیں۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ اور میزبان کی اس دلچپسی گفتگو کو پسند کیا جا رہا ہے۔

Read Comments