امریکا کب تک چاند پر فوجی اڈا قائم کریگا، رکن کانگریس کا خلائی جنگ کا اشارہ

روس اور چین سے نمٹنے کیلئے امریکی فوج چاند پر اڈے قائم کریگی، رکن کانگریس
شائع 04 مئ 2024 09:12am

امریکی ری پبلکن رکن کانگریس کین کالورٹ نے خلائی جنگ کی تیاری کا اشارہدیتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور چین سے نمٹنے کے لیے امریکی فوج چاند پر اڈے قائم کرے گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق کین کالورٹ نے مزید کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ چین چاند کی سطح پر اپنی فوج تعینات کرے گا جبکہ روس زمین کے مدار میں کئی ٹن وزنی بم رکھ دے گا۔

انہوں نے کہا خلا میں امریکی فوج بھی فعال کی جائے گی، اس ضمن میں بحث و مباحثہ جاری ہے اور کسی موقع پر خلائی فورسز کو چاند پر تعینات کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ اس دہائی کے اختتام تک امریکا چاند پر فوجی اڈا قائم کرلے گا۔

رپورٹ کے مطابق سن دو ہزار اکیس میں روس اور چین نے اعلان کیا تھا کہ وہ انٹرنیشنل لورن ریسرچ اسٹیشن قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Read Comments