لکی مروت: شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ

ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد جاتے ہوئے گاڑی کے دونوں ٹائر پھٹ گئے
شائع 05 مئ 2024 01:48pm

لکی مروت میں پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے تاہم حادثے میں شیر افضل مروت اور ساتھی محفوظ رہے۔

شیر افضل مروت ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد جارہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی کے دونوں ٹائر پھٹ گئے۔

تاہم خوش قسمتی سے شیر افضل مروت محفوظ رہے اور دوسری گاڑی سےاسلام آباد روانہ ہوئے۔

Read Comments