سوات: 70 سالہ شخص کا نکاح 13 سالہ بچی سے اس کی غیر موجودگی میں پڑھا دیا گیا

معمر شخص نے بچی کے والدین کو 10 لاکھ روپے دیے
شائع 05 مئ 2024 11:43pm

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں 70 سالہ شخص کا نکاح 13 سالہ لڑکی سے اس کی غیر موجودگی میں پڑھا دیا گیا۔

بزرگ کا بچی سے نکاح کا یہ واقعہ بریکوٹ کے علاقہ ناگوہا میں پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق معمر شخص کے 8 بچے اور نواسے بھی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معمر شخص نے بچی کے والدین کو 10 لاکھ روپے دیے۔

بچی چھٹی جماعت میں پڑھتی ہے، جس نے بتایا کہ میں اسکول میں تھی ک پتہ چلا میرا نکاح ہوگیا۔

نکاح رجسٹرار نے گواہوں کا دستخط شدہ نکاح نامہ بھی جاری کردیا۔

Read Comments