وفاقی کابینہ اجلاس شروع، گندم درآمدی اسکینڈل کی تحقیقات کا جائزہ لیا جا رہا ہے

اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا، ذرائع
اپ ڈیٹ 07 مئ 2024 12:21pm

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں گندم درآمدی اسکینڈل کی تحقیقات کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

Read Comments