بھارت: فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ لائیک کرنے پر مسلمان پرنسپل نوکری سے برطرف

میں فی الحال اپنے قانونی اختیارات کے استعمال پرغور کر رہی ہوں، متاثرہ پرنسپل
شائع 08 مئ 2024 03:05pm

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارلحکومت ممبئی کے ایک مشہور اسکول کی انتظامیہ نے مسلمان خاتون پرنسپل کو فلسطینیوں کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹ لائیک کرنے کی پاداش میں مستعفی ہونے پر مجبور کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ودیا و ہار کے علاقے میں قائم سومیا اسکول انتظامیہ نے پرنسپل پروین شیخ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر فلسطیونیوں کے حق میں پوسٹ لائیک کرنے پر مستعفیٰ ہونے پر شدید دباؤ ڈالا۔

پروین شیخ سے کہا گیا کہ اس طرح کی پوسٹیں ناقابل قبول ہیں۔ وہ گزشتہ 12 برس سے مذکورہ اسکول میں نوکری کر رہی تھیں اور 7 برس قبل ان کا بطور پرنسپل تقرر کیا گیا تھا۔

برطرفی سے متعلق پروین شیخ نے کہنا تھا کہ میرے ساتھ غیر قانونی اور غیر ضروری عمل کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ برطرفی سیاسی طور پر کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے قانونی نظام اور بھارتی آئین پر پختہ یقین ہے اور میں فی الحال اپنے قانونی اختیارات پر غور کر رہی ہوں۔

Read Comments