’اسٹریٹجک افواج ہمیشہ جنگی تیاریوں میں رہتی ہیں‘ روسی صدر کا مغرب کو انتباہ

کسی کو ایٹمی طاقت کو دھمکانے کی اجازت نہیں، صدر پیوٹن
شائع 10 مئ 2024 08:04am

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے مغرب کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی سب سے بڑی ایٹمی طاقت کو دھمکانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

یوم فتح کی تقریب سے خطاب میں صدر پیوٹن نے کہا کہ مغرب یاد رکھے دوسری جنگ عظیم میں روس نے نازی جرمنی کو شکست دی تھی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہماری اسٹریٹجک افواج ہمیشہ جنگی تیاریوں میں رہتی ہیں، مغرب بین الاقوامی تنازع کا خطرہ مول لے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس عالمی تصادم کو روکنے کے لیے ہرممکن کوشش کرے گا۔

ماسکو میں یوم فتح کی تقریبات کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

Read Comments