پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثنااللہ

بانی پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، مشیر برائے سیاسی امور
شائع 10 مئ 2024 09:07am

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت اور حکومت کے طور پر پاکستان تحریک انصاف سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نےکہا کہ ہم تو ملک کو آگے لے جانے کے لئے شروع سے ہی ساتھ بیٹھنے کے خواہاں ہیں، لیکن بانی پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں۔

سانحہ 9 مئی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت سمجھتی تھی کہ پی ٹی آئی والے ویسے ہی احتجاج کریں گے جیسے سیاسی لوگ کرتے ہیں، لیکن انہوں نے جو کچھ کیا حکومت اس کے لیے تیار نہیں تھی۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ دفاعی ادارے کی تنصیبات پر حملہ ہونے پر فیصلہ کیا گیا تھا کہ ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہوگا۔ اگر آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہونے دیا جاتا تو 30 دنوں میں فیصلے ہوجاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرائل سے قبل ہی اسٹے ہوگیا، ٹرائل ہوگا تو کسی کو سزا ہوگی۔

Read Comments