خیبرپختونخوا میں جائیداد کے تنازع پر خونی تصادم، 3 افراد قتل

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، پولیس
شائع 10 مئ 2024 11:00am

مردان کے علاقے ڈاکئی میں جائیداد کے تنازع پر رشتہ داروں کے درمیان فاٸرنگ کے تبادلے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈاکئی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا۔

زخمی اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Read Comments