کیا سلمان خان کی بہن کی طلاق ہو گئی؟

ارپیتا خان اور ان کے شوہر کے حوالے سے منفی خبریں سوشل میڈیا پر پہلے بھی وائرل تھیں
شائع 11 مئ 2024 01:17pm

بھارتی اداکار سلماں خان یوں تو سب کی توجہ ان دنوں رہائشگاہ کے باہر فائرنگ کی وجہ سے حاصل کر رہے تھے، تاہم اب سلمان خان کی سوتیلی بہن ارپیتا خان نے بھی توجہ حاصل کر لی ہے۔

دبنگ خان کی بہن ارپیتا خان کی طلاق سے متعلق خبر وائرل ہے، جبکہ اس خبر نے سلمان خان کے مداحوں کو بھی افسردہ کر دیا ہے۔

ارپیتا خان اور آیوش شرمیا کے درمیان طلاق کے حوالے سے چلنے والی افواہوں پر اب باقاعدہ ارپیتا اور ان کے شوہر نے ردعمل دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آیوش شرما نے ایسی تمام خبروں اور دعوؤں کی تردید کر دی ہے۔

آیوش شرما کی جانب سے اہلیہ کو مکمل سپورٹ کیا جا رہا ہے، جبکہ ذرائع کے مطابق اہلیہ ارپیتا خان نے بھی شوہر اور ان کے بیچ دوریوں سے متعلق افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں جھوٹ قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل آیوش شرما پر ارپیتا خان سے محض شہرت اور بالی وُڈ انڈسٹری میں اینٹری کی خاطر شادی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

دوسری جانب اس الزام پر اداکار زیادہ توجہ دیتے دکھائی نہیں دیتے ہیں اور اسے محض پراپیگنڈہ قرار دیتے ہیں۔

Read Comments