کراچی میں آج بھی پیپر آؤٹ، واٹس ایپ گروپس پر حل شدہ پرچہ جاری

شہر قائد میں گزشتہ 5 روز سے پرچہ آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری
شائع 13 مئ 2024 10:07am

کراچی میں میٹرک امتحانات میں پرچہ آؤٹ ہونے کی روایت آج بھی بر قرار رہی۔جماعت دہم ریاضی کا پرچہ شروع ہونے سے قبل سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔

واٹس ایپ گروپس میں نقل مافیا نے حل شدہ پرچہ جاری کر دیا۔

واضح رہے شہر قائد میں میٹرک کے امتحانات میں نقل مافیا کا راج کم نہ ہوسکا، ثانوی بورڈ انتظامیہ نقل مافیا کے آگے بے بس دکھائی دے رہی۔ گزشتہ 5 روز سے پرچہ آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

Read Comments