رہنما آپس کے اختلاف ختم کریں، بلاول، ندیم افضل چن کو اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان

آپس کے اختلاف کے باعث پنجاب میں پارٹی متاثر ہورہی ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی
شائع 13 مئ 2024 02:45pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے رہنماؤں کو آپس کے اختلافات ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی قیادت کے لئے سینئر رہنما ندیم افضل چن کا نام سر فہرست ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب کے رہنما اختلافات ختم کرکے پارٹی اور عوامی مسائل پر توجہ دیں۔ آپس کے اختلاف کے باعث پنجاب میں پارٹی متاثر ہو رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ رہنما ایک دوسرے کے ساتھ قدم بہ قدم ملا کر چلیں۔ جو شخص پارٹی اور عوام کے لئے کام کرے گا اسے آگے لایا جائے گا۔

بلاول نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف 100 روز میں پارٹی کی قیادت کو سفارشات پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے ندیم افضل کو نئی ذمے داری دینے کا اعلان نہیں کیا بلکہ بلاول نے مستقبل کے حوالے سے عندیہ دیا کہ پنجاب کی قیادت کے لئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن کا نام سر فہرست ہے۔

Read Comments