بھارت ایران کے چاہ بہار پورٹ میں آ گیا، امریکہ کی وارننگ

ایران اور بھارت کے حوالے سے خبر پر امریکہ نے واضح کر دیا
شائع 14 مئ 2024 12:35pm

پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث بھارت کی ایران میں سرمایہ کاری سے جہاں پاکستان کو تشویش ہو سکتی ہے وہیں اب امریکہ نے بھی اب ایران اور بھارت کی قربتوں پر بول پڑا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے ایران کی چابہار بندر گاہ کا انتظامات سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق، بھارت اور ایران کے درمیان چابہار بندر گاہ کی تعمیر اور انتظامی امور کے دس سالہ معاہدے پر دستخط ہوگیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت بھارت ایران کی چاہ بہار بندرگاہ کے ترقیاتی کاموں کو بڑھائے گا۔

بھارت کے ایران کیساتھ معاہدے پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا، ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کا اشارہ دے دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کہتے ہیں، بھارت کو پابندیوں سے کوئی استثنیٰ حاصل نہیں، بھارت بھی پابندیوں کی زد میں آ سکتا ہے، ایران پر پابندیاں ہیں اور رہیں گی، ایران سے تجارت کرنے والوں کو باخبر رہنا ہوگا۔

Read Comments