پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری میچ آج

واضح رہے پاکستان پہلا میچ ہار چکا ہے جبکہ دوسرا میچ جیت چکا ہے
شائع 14 مئ 2024 03:57pm

پہلا میچ ہارنے اور دوسرا میچ جیتنے کے بعد اب پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری میچ ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فیصلہ کن آج شامل شروع ہو گا۔ ذرائع کے مطابق میچ پاکستانی وقت کےمطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔

دوسری جانب آئرش ٹیم کے خلاف پاکستانی بولرز کی پرفارمنس اب تک مایوس کن رہی ہے۔

ورلڈ کپ کے ایونٹ سے قبل پاکستان کو آئر لینڈ جیسی ٹیم سے شکست دباؤ میں ڈال رہی ہے۔

جبکہ آئرلینڈ کا دورہ مکمل کر نے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچے گی جہاں اسے چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنا ہے۔ واضح رہے میچز بائیس سے تئیس مئی تک کھیلے جائیں گے۔

Read Comments