قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی، پہلا معرکہ کب ہوگا ؟

قومی ٹیم جمعہ سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی
شائع 16 مئ 2024 09:49am

آئر لینڈ کا کامیاب دورہ کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ڈبلن سے لیڈز پہنچ گئی۔

قومی ٹیم آج ایک روز آرام کے بعد جمعہ سے اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائےگا۔ دوسرا میچ 25، تیسرا 28 اور چوتھا ٹی ٹوئنٹی 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے جیتی۔

Read Comments