سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر بانی پی ٹی کے وکیل جواب الجواب دلائل دینگے
شائع 18 مئ 2024 12:11pm

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر ہوگئیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 21 مئی کو سماعت کریں گے۔

15 مئی کو چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت کی کازلسٹ منسوخ ہونے کے باعث سماعت نہ ہو سکی تھی۔

آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ کے دلائل مکمل ہونے کا امکان ہے۔

پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر بانی پی ٹی عمران خان کے وکیل جواب الجواب دلائل دینگے۔

Read Comments