کراچی : امتحانی مرکز میدان جنگ بن گیا، چھریوں کے وار سے 4 طالبعلم زخمی

زخمی طلباء کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا
شائع 18 مئ 2024 03:14pm

کراچی کے علاقے محمود آباد میں اسکول میں پیپر کے موقع پر چھریوں کے وار سے 4 طالبعلم زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والوں میں حمزہ، حسن، جنید اور عادل شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امتحان دینے کے بعد طلباء کا اسکول میں جھگڑا ہوا، چاروں اسٹوڈنٹس نے ایک دوسرے پر چھریوں سے وار کیا، زخمی ہونے کے بعد انھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

Read Comments