مداح گلوکارہ گُل پانرہ کے گھر میں گھس گیا

گلوکارہ نے مداح پر اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی کا الزام عائد کر دیا
اپ ڈیٹ 20 مئ 2024 04:37pm

معروف شخصیات کے مداح یوں تو کئی ایسے کام کر جاتے ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کرتے ہیں تاہم کچھ ایسے ہوتے ہیں جن سے مشہور شخصیات بھی خوفزدہ ہو جاتی ہیں۔

حال ہی میں گل پانرہ کےفین کی زبردستی ان کی رہائش گاہ میں داخل ہونےکی کوشش کی ہے۔ گلوکارہ کی جانب سے مداح کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔

مقدمے کے مطابق فین پہلےبھی کئی بارگل پانرہ کےگھرداخلے کی کوشش کرچکا ہے۔ مداح کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے، کہ گزشتہ روزعبداللہ نامی فین نےزبردستی گھر میں داخل ہونےکی کوشش کی ہے۔

ننھے ولاگر شیراز نے ولاگنگ کیوں چھوڑی؟ والد نے حقیقت بتا دی

جبکہ مقدمے میں مداح کے خلاف الزام عائد کیا گیا ہے کہ گھروالوں کےروکنےپرانہیں مارنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔ پولیس نے درج مقدمے کی ایف آئی آر میں 506 اور 452 کی دفعات شامل کر لی ہیں۔

Read Comments