کراچی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات: 20 شہری موبائل فون سے محروم

لوٹ مار کے بعد ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر سوارہوکر فرارہوگئے، شہری
شائع 21 مئ 2024 12:50pm

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے جس میں چار مسلح ملزمان نے مارکیٹ میں موجود افراد سے لوٹ مار کی۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے 20سے زائد لوگوں سےموبائل فون اور نقدی لوٹ لیے، شہری کے مطابق ہوٹل دکانوں میں موجود لوگوں سے ملزمان ڈکیتی کر کے فرارہوگئے۔

عینی شاہد کے مطابق پولیس کی رٹ ختم ہوگئی ہے مسلح ملزمان سکون سے واردات کرتے رہے، لوٹ مار کے بعد ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر سوارہوکر فرارہوگئے۔

شہری نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع دی گئی تو چکر لگاکرچلےگئے، پولیس شہریوں سے لوٹ مار کی کوئی رپورٹ بھی درج نہیں کی گئی۔

Read Comments