گھر میں بنائے مین ہول میں گر کر 2 افراد جابحق

جاں بحق افراد کی شناخت اصغر اور قدیر کے ناموں سے ہوئی ہے، اسسٹنٹ کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی۔
شائع 22 مئ 2024 10:05am

رحیم یارخان کے ترندہ سوائے بابا جمال شاہ کے قریب مین ہول میں گر کر 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت اصغر اور قدیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ رحیم یارخان ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے حادثہ کا نوٹس لے لیا اسسٹنٹ کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق 17 سالہ قدیر گھر میں بنائے مین ہول میں گرا جسے بچانے کے لیے جانے والا 35 سالا اصغر بھی واپس نہ آیا۔

ریسکیو ٹیموں نے گھر کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوئے والے دونوں افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی۔

Read Comments