لاہور پولیس کی شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل

اعلیٰ افسران نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے
شائع 24 مئ 2024 12:22pm

پنجاب پولیس ان دنوں سوشل میڈیا پر کئی حوالوں سے توجہ حاصل کیے ہوئے ہے، تاہم اس بار پنجاب پولیس تنقید کی زد میں دکھائی دے رہی ہے۔

حال ہی میں پنجاب پولیس کے اہلکار کی شہری پر تشدد کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے گریٹر پارک میں پولیس اہلکار کی جانب سے شہری پر تشدد کیا گیا ہے۔ پولیس تشدد کی ویڈیو آج نیوز کوموصول ہوگئی ہے۔

موصول ہونے والی فوٹیج میں اہلکار کو شہری پرتشدد کرتے دیکھاجاسکتاہے۔ جبکہ تشدد کا شکار شخص کی شناخت جھولے والے کے طور پر ہوئی ہے۔

دوسری جانب ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اعلی افسران کا نوٹس لے لیا ہے۔

اعلیٰ افسران کی جانب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، جبکہ تشدد کرنے والے کانسٹیبل کو معطل بھی کر دیا ہے۔

Read Comments